اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی جگہ کا بھی بتا دیا .
پی ٹی آئی نے 14 تاریخ کو لاہور میں احتجاج بھی مؤخر کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر دیا .
مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دیدی . 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 کو گجرانوالہ اور سرگودھا 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا .
14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی .
. .