چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی .

اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی .

ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک میں چینی کے اضافی ذخائر کے باعث 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے .
اعلامیے کے مطابق صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی ذخائر دستیاب تھے . گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں 54 لاکھ ٹن چینی استعمال کی گئی، اکتوبر اور نومبر میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کا اندازہ ہے .

ای سی سی اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی کی برآمد شوگر ملز کی طرف سے21 نومبر کو کرشنگ سیزن کے آغاز سے مشروط کی ہے .

اعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد 3 ماہ میں کی جائے گی، ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے پر یہ سہولت کسی بھی وقت واپس لی جاسکے گی .

اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں جاںبحق چینی انجینئرز کے تلافی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں