ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .

اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7 اعشاریہ11 فیصد تک مزید کمی کردی ہے .

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشایہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے .
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے . سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی .

اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ 94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے .

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کےلیے ہوگا، اوگرا نے گزشتہ ماہ (ستمبر) میں ایل این جی 1 اعشاریہ15 فیصد تک سستی کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں