آئینی ترامیم کا معاملہ: جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) نے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا .
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26 ویں آئینی ترامیم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا .


خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ ڈرافٹ پر اجلاس زرداری ہاوس میں ہو گا .
شیری رحمان اور نوید قمر ،سینٹر کامران مرتضیٰ کے ساتھ زرداری ہاوس روانہ ہوگئے ہیں .
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور کمیشن کا فرق ہے، پیپلز پارٹی کے باقی ڈرافٹ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، امید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گے .
اس سے قبل پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے پی ٹی آئی کے 15 تاریخ کے احتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے ایک طرف ترمیم کے لئے اتفاق رائے پیداکریں اور دوسری طرف انتشاری سیاست .
اس پر عمر ایوب نے کہا کہ احتجاج کرناہمارا آئینی حق ہے، حکومت نے فسطائیت کی انتہاکردی ہے اور ہمارے کارکنوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، پی ٹی آئی کسی منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی . واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنا مسودہ پیش کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں