ملک کے کن اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے؟ جانیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض اضلاع میں تیز گردآلود ہواؤں چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخو اکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم چترال، دیر میں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی، بدین، کراچی، ٹھٹھہ،سجاول، حیدرآباد اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات اور خصوصی طور پر صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔