اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اب بھارتی مشہور پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گی . سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پربھارتی گلوکاروپاکستانی اداکارہ نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنےمداحوں کوحیران کردیا،دونوں کی مختصرسی ویڈیو میں یویو ہنی سنگھ کوگاناگاتےہوئےسنا جاسکتا ہے .
ویڈیو کےکیپشن میں گلوکار ہنی سنگھ نے عندیہ دیا ہےکہ مداحوں کو تھا جس کا انتظار وہ گھڑی قریب ہے . ویڈیو میں دونوں ممالک کے فنکاروں کو’گرین بیگ گراؤنڈ‘کےساتھ خوش گوار انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ گلوکارکو گنگناتے بھی سن سکتے ہیں،ممکنہ طورپروہ اپنے اورمہوش حیات کے آنے والے گانے کے چندبول بھی گنگنا رہے ہیں .
View this post on Instagram
اس سے قبل ہنی سنگھ نے مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو ’زندہ دل‘ انسان قرار دیا تھا .
. .