کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری کی لائن لیک ہوگئی .
پولیس کے مطابق پائپ لائن لیک ہونے سے تیل سڑک پر پھیل گیا .
اطراف کی گلیوں کو بند کر دیا گیا . کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی لائن میں لیکیج کے بعد فائر ٹینڈر کو طلب کرلیا گیا .
واقعے کی جگہ پر فائر ٹینڈر اور پولیس موجود ہے جبکہ آئل ریفائنری کے انجینئر بھی لائن پھٹنے کے مقام پر پہنچ گئے .
. .