چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کونسی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب جا صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی یقینی تحفظ کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے 3 ٹیوٹا ہائی ایس بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 بلٹ پروف کوسٹر چینی باشندوں کو محفوظ نقل و حرکت کی سہولت دینے کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنڈز ملتے ہی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیاجائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں موجود چیبی باشندوں کو دہشتگردوں کے حملوں کاسامنا ہے۔ اب تک چینی باشندوں پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ چند روز قبل بھی کراچی ایئرپورٹ بھی چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔