ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے . دفتر خارجہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو خط کے ذریعے ہدایت کہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں .

خط میں غیر ملکی سفارتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایس سی او اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں . دوسری جانب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے . واضح رہے کہ پاکستان رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جو 15 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی . وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے . . .

متعلقہ خبریں