لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں صوبہ سندھ میں سکولوں کی حالت زار پر تبصرہ کردیا .
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں سکول سرے سے موجود ہی نہیں، جو سکول ہیں، ان میں جانور بندھے نظر آتے ہیں .
سندھ میں امتحانات میں نقل اور سینٹرز کا بکنا رواج ہے، جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے، وہاں سکول کا سسٹم 19ویں صدی کا ہے .
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ طلباء کی خبریں نشر ہوتی ہیں . پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں آج بھی ٹاپ پر ہیں، کراچی کے 2 علاقے اور باقی سندھ میں شرح خواندگی صفر ہے .
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ جو کام تحریک انصاف کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیے ہیں . گورنر کو یاد کروانا پڑتا آپ گورنر ہیں انتظامی معاملات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں .
. .