روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی نئی قیمت 16روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقررکردی گئی ہے .

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے ملاقات کی جس میں نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی .

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق باہمی مشاورت سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی . اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے .

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جب کہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے ہوگی . نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر بروزاتوار سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں