ورلڈ کلچر فیسٹیول: 18 ویں روز 12 ڈانس گروپس کی شاندار پرفارمنس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ عالمی ثقافتی میلہ پوری آب وتاب سے جاری ہے . جیو اورجنگ کے اشتراک سے جاری فیسٹیول کے 18ویں روز 12ڈانس گروپس نے عمدہ پرفارمنس کی، ہررقص اپنی مثال آپ رہا جس میں ثقافت کی جھلکیاں اور تہذیب کا جشن دکھایا گیا .

38 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے 18ویں دن پاکستانی ثقافت کے دلکش اور منفرد ذاویوں کا اظہارفرخ دربارکےگروپ نے سندھ دھرتی کے رہن سہن اور شب وروز کورقص میں ڈھالا . ماسٹرغلام حسین نے مور بن کر پنک پھیلائے اور حاضرین کو تھر کےثقافتی رنگوں میں قید کیا، نگہت چوہدری اور زاہدہ نور نے کلاسیکل رقص میں ہاتھوں اور پیروں کو اس ترتیب سے حرکت دی کہ دیکھنے والوں پرخوشگوارحیرت طاری ہوگئی . دیوانہ گروپ نے انرجی سے بھرپور روک اوردیسی میوزک کاٹچ دیا، پھر بدوبدی اور ملکہ ترنم نورجہاں کے سوڑیاں کا ذکرہوا جب کہ جنت نظیروادی کشمیر، خٹک ڈانس نے دلوں میں سرورکی کیفیت طاری کی، پنجاب کا بھنگڑا اوربلوچستان کا لیواایک اسٹیج پر پرفارم کیاگیا . بعدازاں سبزپرچم کےسائے تلے تمام صوبوں کے عوام نے اتحاد کی مضبوط دیوار بنائی . . .

متعلقہ خبریں