جلاؤگھیراؤ کیس میں صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے .

اے ٹی سی میں 9 مئی کو لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات جن میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر شامل ہیں، کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی .

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا .

عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پارٹی رہنما صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں