کراچی میں 3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)اولڈ سٹی ایریا میں 3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کی 3 منزلہ مخدوش عمارت گرگئی، مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کافی عرصے سے خالی تھی، بدھ کی صبح مزدور کام کررہے تھے اس دوران اچانک بلڈنگ گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی .

ریسکیوں اداروں کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں