26ویں آئینی ترمیم:3پارٹی سربراہان نے سرجوڑ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرامیں اہم ملاقات جاتی ہے .

نوازشریف کی جانب سے سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان پہنچ گئے .

نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا . اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عشائیے میں پہنچ گئے .

ملاقات میں نوازشریف، فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا 26 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال جاری ہے، ملاقات میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں .

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں