پاکستان

وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب 50 کروڑ روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے جبکہ روش پاور کو ساڑھے 15 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
اے ای ایس لال پیر کو 12ارب 80 کروڑ روپے اور اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔ بند کیے جانے والے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔

متعلقہ خبریں