آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں کب پیش ہوگا؟ حکومتی سینیٹرنے اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا .

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کل سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے گی .

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین کو دیگر جماعتوں کی لیڈر شپ سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریف کیا . وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی . علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی . کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں