الیکشن کمیشن الیکشن مذکورہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد سپریم کورٹ کے پہلے سے موجود فیصلوں کی روشنی میں کرسکتا ہے . ان فیصلوں کے مطابق قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد کیا جانا ہوتا ہے . چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا . قانونی ٹیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ بھی دی . تاہم اجلاس میں مخصوص نشستوں پرکوئی فیصلہ نہیں ہوسکا . اس مسئلے پر 8 جج کیا کہتے ہیں؟ دوسری جانب مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے کیوں کہ وہ 12 جولائی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل نافذ کرنےکا پابند ہے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے عدالت کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کا جمعے کو اجلاس منعقد ہوا جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تاہم امکان ہے کہ ای سی پی الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کرے گا .
گو الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اب اس پر عملدرآمد کا امکان پیدا ہوگیا ہے .
متعلقہ خبریں