آنر کا ’ایکس 7 سی‘ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف اسمارٹ فون ہے جس کی اسکرین 7 . 6 انچ اسکرین ہے اور اسے اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے . آنر کا ’ایکس 7 سی‘ کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے . اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر 108 اور 2 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیے گئے ہیں . کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس کیا گیا ہے . آنر کے اس نئے اسمارٹ فون میں ایک دلچسپ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے، سیلفی کیمرا استعمال کرنے کے دوران اگر کوئی کال، میسیج یا کوئی دوسرا نوٹیفکیشن آئے تو وہ پاپ اپ کی صورت میں اسکرین پر ظاہر ہوگا، اس کے باوجود سیلفی کیمرا اپنا کام کرتا رہے گا . ’آنر ایکس 7 سی‘ میں 600 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 35 واٹ کا فاسٹ چارجر فراہم کیا گیا ہے، تاہم فون کو بعض ممالک میں 5200 ایم اے ایچ بیٹری کا کم قیمت ویرینٹ بھی پیش کیا جاسکتا ہے . ’آنر ایکس 7 سی‘ کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ویرینٹ کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 6 جی بی ویرینٹ کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی ایکس سیریز کا نیا اور اسٹائلش اسمارٹ فون ’ایکس 7 سی‘متعارف کرادیا ہے . مارکیٹ میں اس اسمارٹ فون کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جارہا ہے .
متعلقہ خبریں