سونے کی قیمت نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑدیئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں .

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے .

جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے .

اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے .

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں