لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر مصنوعی بارش کی تیاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسموگ کی صورت میں پھیلنے والی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کی تیاریاں . فضائی آلودگی کے حوالے سے اعداد شمار کرنے والے ادارے کے مطابق لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے .

جب کہ بارہا لاہور اس فہرست میں پہلے نمبر ہوتا ہے . لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے حکومت نے مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں . اس حوالے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز پیش نظر ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے . اس حوالے سے محکمہ موسمیات اور ماحولیات تیاریاں کر رہے ہیں . واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ سال دسمبر کے دوران پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کی گئی تھی . اس وقت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کردی ہے . لاہور کے 10 حصوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی ہے . پہلے اسپیل کے کچھ ٹائم بعد مصنوعی بارش کا دوسرا اسپیل بھی کر دیا گیا ہے . یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے لیے اسموگ کا مسئلہ جان کا روگ بنا ہوا ہے، اسموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . . .

متعلقہ خبریں