مخصوص نشستیں کیس: چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب کیوں طلب کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کرلیا ہے . گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے اپنے فیصلے کی دوسری بار وضاحت جاری کی تھی، یہ وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی جس میں ججز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہوئی ترمیم کا الیکشن کمیشن پابند نہیں، فیصلے پرعمل کرنا ہوگا .

8 ججز نے رائے دی کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیرمؤثر نہیں ہوسکتا ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن مزید کوئی وضاحت مانگے بغیر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے . چیف جسٹس آف سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور ویب سائٹ منیجر سے جواب طلب کیا ہے کہ اصل فائل جمع کئے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ اور بغیر اصل فائل جمع کرائے وضاحت ویب سائٹ پر کیسے آئی؟ . . .

متعلقہ خبریں