’’ ایسے مرد، خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں جو ۔ ۔ ۔‘‘ اداکارہ اریج چوہدری نے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں دل کی بات بتادی
کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت دینے والے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں .
اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا اور کہا کہ عزت دینے، اچھی طرح بات کرنے اور احترام کرنے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں .
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں .
اریج چوہدری کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں بھی انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں .
. .