حیدرآباد (قدرت روزنامہ) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی .
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کالا چشمے پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے .
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مسکرانے کی ہمیشہ ایک وجہ ہوتی ہے . اسے تلاش کریں . ‘
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں .
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں . اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے .
. .