بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈسیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے قوانین پر ہی انتظامی و ریاستی معاملات چلتے ہیں ،پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارےکو آئین کی من پسند تشریح کرنے کااختیار حاصل نہیں ،عدالتی اصلاحات موجودہ دور میں اشد ضروری ہو چکی ہیں ،آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے .

وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ نوازشریف اور بینظیر بھٹو نے جو میثاق جمہوریت کیا آئینی ترمیم اسی کے تحت ہو رہی ہیں،کل اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم پر بات کرنے گیا، بانی پی ٹی آئی 45منٹ اپنا رونا روتا رہا،کل تک جو دوسرے کو اے سی اتروانے کی دھمکیاں دیتا رہا آج اپنا ٹی وی بند ہونے کے شکوے کر رہا، ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈسیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے،بانی پی ٹی آئی چاہتے ملک میں پھر ایک اور 9مئی ہو جو اب ہم ہونے نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائےاچھی بات لیکن پی ٹی آئی سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے .

. .

متعلقہ خبریں