پی ٹی آئی کا وفدمولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا وفد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا،وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، مولانا راجہ ناصر عباس شامل ہیں .
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان سےملاقات کی تھی اور بانی پی ٹی آئی کا سربراہ جے یو آئی کو پیغام پہنچایا تھا، پی ٹی آئی وفد نے آئینی ترمیم پر جواب دینے کیلئے مزید مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا .

پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمان کو اپنے جواب سے آگاہ کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں