دبئی،کراچی (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے .
بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے .
انہوں نے فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا تاہم انہوں نے لکھا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے .
View this post on Instagram
واضح رہے کل یہ خبریں آئی تھیں کہ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ اور بھانجوں سے ملنے دبئی روانہ ہو رہے ہیں .
. .