صدر آصف علی زرداری نے منظور شدہ آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے منظور شدہ مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے .

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے .

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی ، یہ عمل کل شام سے شروع ہو کر صبح 4 بجے تک جاری رہا جس میں شق وار منظوری کی گئی .

تحریک انصاف نے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا .

. .

متعلقہ خبریں