علی زیدی کی پیشی پر ہنگامہ آرائی: حلیم عادل اور خرم شیر زمان مقدمے سے بری

کراچی(قدرت روزنامہ )ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں .
ملیر کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی .


عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا .
تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا .

. .

متعلقہ خبریں