سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی .
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حکمنامہ لکھوادیا،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وکلا نے کیس کے میرٹس پر دلائل ہی نہیں دیئے،گزشتہ فیصلے میں کسی غیرقانونی نکتہ کی نشاندہی نہیں کی گئی .

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ٹی وی پر بات کرنے کے بجائے منہ پر بات کرنے والے کو پسند کرتا ہوں .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بنچ کاحصہ ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آگئے،وکیل حامد خان نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس لارجر بنچ کی تشکیل کیلئےکمیٹی کو بھیجا جائے .

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ نظرثانی کامعاملہ ہے ہم نے قانون کو دیکھنا ہے،نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں .

چیف جسٹس نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟حامد خان نے کہاکہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس فیصلے کا پیراگراف دیکھ لے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں، دونوں الگ الگ معاملے ہیں .

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی .

. .

متعلقہ خبریں