26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے ضروری تھی .
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے .

ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا- 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے ضروری تھی .
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا . یہ ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی . سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم کرتی ہوں-
عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے اور انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا . 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے .

. .

متعلقہ خبریں