26ویں آئینی ترمیم کے بعد نواز شریف کی امریکہ روانگی متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے . جیو نیوز کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے .

نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے . نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا . نواز شریف کو امریکہ کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے . نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن جارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں