ساہیوال (قدرت روزنامہ)سی ٹی ڈی ساہیوال نے کارروائی کرکے دودہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے .
سی ٹی ڈی نے بہادرشاہ کےعلاقہ میں کارروائی کرتےہوئے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد گرفتارکیے،گرفتار دہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز، پرائما کارڈز ، ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں .
پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے .
. .