انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نےآئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کل ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا .

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ جس انداز میں کل جوڈیشری کے ججوں کو لتاڑا گیا، ہمیں کچھ تو احتیاط کرنی چاہیے، ہر ادارے میں کالی بھیڑیں ہیں، ہمیں صرف جج نظر آئے، ہم اس ملک کو نہیں بچا سکتے، کل آپ کے اس ادارے کی وردیوں میں باہر کے لوگ آئے، اختر مینگل اپنے سینیٹرز کو لایا تھا، اختر مینگل آج آیا تھا .

انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، کل جو آئینی ترمیم کی گئی میں یہاں بیٹھا تھا، میں خاموش رہا اور ووٹنگ سے پہلے چلا گیا .

آخر میں محمود خان اچکزئی نے ہاتھ جوڑ کر ڈپٹی سپیکر سے گزارش کی کہ خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں، محمود خان اچکزئی کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں