بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیرتسلی بخش قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام اور سٹیٹ کونسل کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کارویہ قابل تعریف نہیں .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے، سٹیٹ کونسل نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام اور سٹیٹ کونسل کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کارویہ قابل تعریف نہیں .

سٹیٹ کونسل نے کہاکہ جیل میں طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز موجود ہیں، ہفتے میں تین روز معائنہ ہوتا ہے،جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر 25اکتوبر تک پابندی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگائی ہے .

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں،وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ جنگوں میں بھی ڈاکٹرز کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی درخواست کو دیکھیں،میں اس پر آرڈر جاری کروں گا .

. .

متعلقہ خبریں