ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا .

پاکستان شاہینز اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی ٹیمیں ایمرجنگ ایشیا ءکپ کے اہم میچ میں مدمقابل تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے .

شاہینز کی جانب سے کپتان محمد حارث نے 49 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ حیدر علی نے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے . جواب میں یو اے ای کی ٹیم 16.3 اوورز میں محض 65 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور شاہینز نے 114 رنز سے کامیابی سمیٹ لی . پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے 12 رنز دے کر 5 شکار کیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے .

. .

متعلقہ خبریں