اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کی ہے . واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ درخواست آر ایس ٹی سہولت کے تحت کی جا رہی ہے .
خبر ایجنسی نے کہا کہ یہ سہولت کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کو معاشی مشکلات سے بچانے میں استعمال ہوتی ہے .
. .