آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ہے لیکن اس میں حکومت کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے . برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا انتشاری ٹولہ ہے کہ جس کی حمایت کرے اس کا بھی نقصان ہوجائے .

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور بہت اچھے جج ہیں لیکن ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبر میں جسٹس منصور آرہے ہیں وہ آکر حکومت کا بندوبست کردیں گے . رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کسی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں