راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا . راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنا ضروری تھا .
انہوں نے کہا کہ پچ پر باؤنس کم ہے اور سپن بھی زیادہ ہے . برصغیر میں دورے پر ایسی کنڈیشنر متوقع ہوتی ہیں . جیمی سمتھ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں سپنرز کےلیے سازگار کنڈیشنز نہیں ہوتیں . خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی . مہمان ٹیم کے جیمی اسمتھ 89 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے .
. .