فتنتہ الخوارج کے حملے کو دلیری سے ناکام بنانے والے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )ضلع لکی مروت میں گذشتہ روز مسجد پر فتنتہ الخوارج کے حملے کو جرأت و دلیری سے ناکام بنانے والے پاک فوج کے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید کو انکے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا .

شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی .

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں