متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ کے لیے عمر کی حد میں کتنی کمی گئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے اماراتی قانون کے تحت ڈرائیونگ کے لئےعمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے . عرب نیوز کے مطابق حکومت نے ایکس پر جاری بیان میں ٹریفک ضوابط سے متعلق نئے وفاقی حکم نامے کا اعلان کیاجس کے تحت ڈرائیونگ کی کم از کم عمر اب 17 سال کر دی گئی ہے .

اس سے قبل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی عمر 18 سال تھی . یہ اعلان ایک نئے قانون کے ساتھ آیا ہے جس میں پیدل چلنے والوں کو ایسی سڑکیں عبور کرنے سے روک دیا گیا ہے، جس پر چلنے والی گاڑیوں کی حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے . . .

متعلقہ خبریں