گوجرانوالہ: نشے سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا .
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے گاوں بدوکی گوسائیاں میں پیش آیا .


پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شرافت نشہ کرتا تھا اور اس کا بڑا بھائی اسے نشہ کرنے سے منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا .
پولیس نے لاشیں تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں