محسن نقوی محمد رضوان اور سلمان علی آغا سمیت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے .
محسن نقوی کے ساتھ سلیکٹر عاقب جاوید ،محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچے ہیں .


ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں ملاقاتیں اور مشاورت کی . عاقب جاوید، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی اجلاسوں میں شریک ہوئے .
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیموں اورکپتان کا اعلان کیاجائےگا . محمد رضوان اور سلمان آغا کوذمہ داریاں سونپی جا نے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں