شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا ، انعم تنویر

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا اور ڈر لگ رہا ہے .

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا پتہ نہیں کیوں، ڈر لگ رہا ہے شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں تو سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا .

انہوں نے کہا کہ شادی بارے سوال کا جواب میرے پاس نہیں اگر اللہ ہی میرے دل ڈال دے تو میں شادی کرلوں گی مجھے بس ایک اچھی شخصیت کا حامل ہو جو میرے کام کو سراہے، ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر وہ ہماری مجبوری کو سمجھتا ہو .

انعم تنویر نے کہا کہ میں ایسا شخص بھی نہیں ڈھونڈ رہی کہ وہ مجھے کہہ کہ ساری زندگی کام کرو، میری مرضی ہے کام کرنا چاہوں گی کروں گی اگر نہیں کرنا تو نہیں کروں گی، ایسا نہ ہو جو مجھے کیریئر کی وجہ سے پسند کرے کہ یہ کام کرتی ہے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے . اداکارہ نے کہا کہ جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، ہمارے احساسات کو سمجھیں، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے .

. .

متعلقہ خبریں