ڈیفنس کراچی کے ریسٹورنٹ میں کرسی پر خواتین کی لڑائی، ہوٹل میدان جنگ بن گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں 2 خواتین کے درمیان میز سے بغیر پوچھے کرسی اٹھانے پر جھگڑا ہوگیا، جہاں خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پولیس کہنا ہے کہ کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ میں میں ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی اٹھانے پر وہاں موجود 2 خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا .

تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی کود پڑیں، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی .

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیس سکس میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل سے کرسی اٹھانے پر دو فیملیز اپس میں لڑ پڑیں، جس میں خواتین بھی ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہیں، خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے .

پولیس کے مطابق جھگڑے کا واقعہ خیابان سحر کے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو تھانے منتقل کیا .

پولیس کے مطابق جھگڑے میں شامل ایک خاندان اقبال میمن کا ہے جو محکمہ داخلہ سندھ میں اہم عہدے پر فائز ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں .

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران نے دونوں فریقین میں سے ایک فریق کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی .

. .

متعلقہ خبریں