محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے .

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو سموگ اور آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے .

رپورٹ کے مطابق میانوالی، خوشاب، سرگودھا،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور سیالکوٹ میں تیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے .

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی مطلع ابرآلود رہے گا، اور مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے . پنجاب میں مری، گلیات اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا .

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ممکن ہے . سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا . یہ تمام تبدیلیاں موسم کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں