فن و ثقافت شوبز

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 پاکستانی ڈرامے کون سے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں اردو بولنے والے ناظرین پسند کرتے ہیں،سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاکستانی ڈراموں میں، ’جان نثار‘ نمایاں فرق سے آگے ہے، جس کی ہر قسط نے 20 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں، ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ بھی بہت مقبول ہے، جس کی ہر قسط 20 ملین کے قریب ویوز تک پہنچتی ہے۔
ڈراما سیریل جفا کی ہر قسط کو بھی 10 ملین سے زائد ناظرین دیکھتے ہیں۔
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 پاکستانی ڈراموں میں ’سن میرے دل‘ بھی شامل ہے، جو ایک نیا ڈراما ہے جس نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں تیزی سے جگہ حاصل کر لی ہے۔
’بسمل‘ ایک اور مقبول ڈراما ہے جو ناظرین سے خوب داد حاصل کررہا ہے۔
یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے دیگر ڈراموں میں ’زرد پتوں کا بن‘ بھی شامل ہے، یہ ڈراما سجل علی کی شاندار کارکردگی اور دلکش کہانی کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
گرین انٹرٹینمنٹ کے ’دنیا پور‘ اور ’اقتدار‘ کو بھی اچھی آرا مل رہی ہیں، دانش تیمور کی ڈراما سیریل ’تیری چھاؤں میں‘ بھی اپنے مداحوں کے دل جیت رہی ہے، امر خان کی سیریل دل ناداں بھی ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں