ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو طلب کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا . ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں طلب کیا گیا ہے .


ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ طلبا یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں . نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں . شبہات ہیں کہ طلبا پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں .

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہےکہ منصفانہ عمل کے لیے طلبا کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا . سائبرکرائم حکام کے مطابق دفتر میں طلبا کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے . ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائےگی . حکام کے مطابق طلب کیے گئے طلبا کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں