پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ کا جواب پتھر سے دےگا .


فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان ہر میدان میں اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا‘ .

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ "چاہے وہ کوئی بھی ہو اُسے جواب ملے گا بس انتظار فرمائیں" .

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈانے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کی رہائی سے متعلق ایک روز قبل بیان دیا اور اگلے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کیں جس کے بعد دونوں کو جہلم جیل سے رہا کیا گیا . اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کی رہائی کے حوالے سے بھی پہلے ہی بیان دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں