اسلام آباد

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل: حکمراں اتحاد اور اپوزیشن نے 2،2 ارکان کے نام فائنل کرلیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کی جانب سے 2،2 نام فائنل کرلیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں اتحاد نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بلاول بھٹو زرداری اور عرفان صدیقی کا نام فائنل کیا ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب اور شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد نے قومی اسمبلی سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کا نام فائنل کیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے شبلی فراز کو نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے نام طلب کیے تھے۔
13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کل دونوں نام اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھیجے گی۔

متعلقہ خبریں